9جولائی کو ویب آپشن، میناریٹی کی علیحدہ کونسلنگ ، کیریئر گائیڈنس سے ایم اے حمید کا خطاب
حیدرآباد۔/26جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایڈسٹ کیلئے ویب کونسلنگ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی ایڈ میں داخلہ کیلئے گورنمنٹ، یونیورسٹی کالجس اور پرائیویٹ میناریٹی کالجس میں کنوینر کوٹہ کے تحت داخلہ ذریعہ کونسلنگ ہوتے ہیں۔ 2جولائی سے اسنادات کی تصدیق ہوگی اور 9جولائی سے کالجس کورسز کیلئے ویب آپشن دینا ہوگا۔ مسلم میناریٹی کالجس جو کنوینر کی ویب کونسلنگ میں نہیں ہوتے ان کی علحدہ SWIIکونسلنگ ہوتی ہے۔ ان معلومات کو یہاں ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر پری کونسلنگ میں طلباء اور سرپرستوں کو شخصی طور پر رہبری کرتے ہوئے کیریئر کونسلر ایم اے حمید نے فراہم کی اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا رینک کس تاریخ کو ہے اور کب اور کہاں جاکر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا واقف ہوکر پوری تیاری کے ساتھ شرکت کریں۔ بی ایڈ کے پانچ میتھاڈالوجی میں ریاضی، جنرل سائنس، بیالوجیکل سائنس، سوشیل اسٹڈیز کے ساتھ انگلش بھی ہے۔ امیدوار کس مضمون سے رینک حاصل کیا وہ ڈگری سطح پر پڑھا ہونا ضروری ہے۔ کئی مسلم لڑکیوں نے شاندار رینک حاصل کیا 21، 56، 98، ایک سو کے اندر رینک والے 5 مسلم طالبات ہیں اور اچھے رینک والے طلبہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اچھے ٹاپ کالجس، آئی اے ایس ای، انسٹی ٹیوٹ آف اڈوانسڈ اسٹڈی ان ایجوکیشن میں داخلے کو ترجیح دیں اور پھر بی سی ای زمرہ کے تحت نان میناریٹی کالجس میں داخلے کی مساعی کریں۔ آئی سٹ کے ذریعہ ایم بی اے میں داخلے ہوتے ہیں۔ جناب منظور احمد نے ایمسیٹ ( ایم پی سی ) اور ایمسیٹ ( بی پی سی ) امیدواروں کی کونسلنگ سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے رہنمائی کی۔ محمد معز، سید مصور، اطہر خان نے معاونت کی۔ اس موقع پر کالجس کے پتے اور دیگر معلوماتی مواد دیا گیا۔