حیدرآباد 29 اگسٹ (سیاست نیوز) بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ کی ویب کونسلنگ شیڈول کے تحت 7 تا 13 ستمبر اسناد کی تصدیق کروانا ہوگا۔ 9 سے 16 ستمبر کالجس کیلئے ویب آپشن دینا ہوگا۔ 17 ستمبر کو کالجس بدلنے کی سہولت ہوگی۔ 20 ستمبر کو کالجس کی سیٹ الاٹمنٹ دیا جائے گا۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے ایڈ سیٹ امیدواروں سے ان کے مضمون واری رینک کے لحاظ سے دی گئی تواریخ کو ہیلپ لائن سنٹر سے رجوع ہوکر اسناد کی تصدیق کروانے کی خواہش کی۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 5 بجے تا 7 بجے شام رہبری حاصل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو جن اسنادات کی ضرورت ہوتی ہے اُس بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی اور میناریٹی سرٹیفکٹ بھی دیا جائے گا۔