بی ایڈ داخلوں کیلئے آج 30 اگسٹ کو اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سلیکشن کمیٹی ریاست میں بی ایڈ ( بیچلر آف ایجوکیشن ) میں داخلوں کے لیے آج 30 اگست کو نوٹیفیکیشن جاری کررہی ہے ۔ اعلیٰ تعلیمی کمیٹی کے چیرمین پروفیسر ٹی پاپی ریڈی کی صدارت میں سلیکشن کمیٹی کے میٹنگ ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اور اس اجلاس میں شیڈول کا اعلان کیا گیا ۔ ین سی ٹی ای میں حلف نامہ داخل کرنے والی کالجوں کی فہرست 31 اگست کے بعد جاری ہونے والی ہے اس کے بعد ہی داخلہ کونسلنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ 7 ستمبر تا 9 ستمبر اسناد کی تنقیح ۔ 9 تا 16 ستمبر ویب آپشنس ، 17 ستمبر سے ویب آپشنس میں تبدیلی کا موقع ، 20 ستمبر سے نشستوں کی تخصیص ، 25 ستمبر سے کالجوں میں داخلہ اور اس دن سے جماعتوں کا آغاز ہوگا ۔