بی ایڈ اور پی جی انٹرنس ٹسٹ فارمس آن لائن آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ ایڈسیٹ 2015 کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 مئی ہے ۔ اور انٹرنس امتحان 6 جون کو مقرر ہے ۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا ڈگری سال آخر کا امتحان دئیے طلبہ اس کے اہل ہیں ۔ سال حال بی ای / بی ٹیک امیدواروں کو بھی میاتھس اور فزیکل سائنس کے لیے بی ایڈ کے لیے اہل قرار دیاگیا ہے ۔ اس کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم ایڈ کے لیے بھی فارمس آن لائن داخل کرنا ہے آخری تاریخ 13 مئی ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ لاڈ بازار پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔