بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ ایڈسٹ 2015

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ تلنگانہ ایڈسیٹ 6 جون کو مقرر ہے ۔ جس کے لیے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دئیے امیدوار اہل ہیں ۔ میتھاڈالوجی مضامین میں سوشیل اسٹیڈیز ، بیالوجیکل سائنس میاتھس ، فزیکل سائنس اور انگلش میں انٹرنس امتحان 150 آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر ہوتا ہے اور 150 نشانات ہیں جس میں جنرل انگلش 25 ، جنرل نالج 15 ، ذہنی رجحان 10 ، اختیاری مضامین 100 سوالات ، 100 نشانات ہیں ۔ اب دیرینہ فیس کے ساتھ فارم 21 مئی تک داخل کرسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر اس کا تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) اتوار 17 مئی 3 بجے تا 5 بجے رکھا گیا ہے ۔ شریک ہو کر سوالی پرچہ حاصل کریں ۔۔