حیدرآباد 29 مارچ (سیاست نیوز) بی ایڈ میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ایڈسٹ 6 جون کو مقرر ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کیلئے کنوینر عثمانیہ یونیورسٹی ہے۔ ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے طلبہ اہل ہیں۔ فارمس آن لائن داخل کرنا ہے۔ ڈگری کے متعلقہ مضمون سے بی ایڈمیتھاڈولوجی لے سکتے ہیں۔ اس کی معلومات داخلے رہبری کے لئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ اس سال سے بی ایڈ دو سال کا کردیا گیا ہے۔ انٹرنس امتحان حسب سابق نمونہ کے مطابق رہے گا۔