بی ایڈ انٹرنس میں مسابقت کے ذریعہ اچھے رینکس حاصل کرنے کا مشورہ

دفتر سیاست میں ماڈل ٹسٹ، ڈاکٹر محمد ناظمعلی، نذیراحمد کے لکچرس
حیدرآباد۔/24مئی، ( سیاست نیوز) بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ 6جون کو مقرر ہے۔ اس میں شریک ہونے والے امیدواروں کیلئے ایک تمثیلی امتحان ( ماڈل نشست ) کا دفتر سیاست میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ نظام آبادوسنیٹ ممبر تلنگانہ یونیورسٹی لکچر دیتے ہوئے اس مسابقتی امتحان میں اچھے نشانات حاصل کرکے رینک لانے پر اچھے کالجس میں فری سیٹ ہوگی۔ جناب محمد نذیر احمد ریٹائرڈ مانیٹرنگ آفیسر سرواسکھشا ابھیان نے اساتذہ کی اہمیت اور ٹیچرس ایجوکیشن کورس کا معلوماتی لکچر دیا اور بی ایڈ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ٹرینڈ ٹیچر بہترین انداز سے پڑھا سکتا ہے۔ وہ تعلیمی فلسفہ اور بچوں کی نفسیات سے واقف ہوتا ہے۔ اس موقع پر کیریئر کونسلر ایم اے حمید نے امتحانی پرچہ سے واقفیت اور جوابی شیٹ کی مشق بتلائی۔ جناب خالد محی الدین اسد اور طاہرالقادر، سید ممتاز علی، مبشر نے معاونت کی اور امیدواروں کو پرچے مہیا کئے گئے۔