حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ 31 مئی کو مقرر ہے ۔ تلنگانہ کا ایڈ سیٹ اس سال آن لائن کمپیوٹر پر رہے گا ۔ امتحانی سوالات کی اسکیم حسب سابق برقرار ہے ۔ میاتھس ، فزیکل سائنس ، بیالوجیکل سائنس ، سوشیل اسٹیڈیز اور انگلش میتھاڈالوجی کا 150 سوالات اور 150 نشانات کا رہے گا ۔ اس کا ایک ماڈل ٹسٹ اتوار 22 اپریل کو 11 بجے تا ایک بجے دن سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ۔