بی ایڈ امیدواروں کے اسناد کی تصدیق و ویب آپشن دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کے جوابات

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈگری کامیاب امیدواروں کے لیے بی ایڈ میں داخلے کے لیے ایڈسیٹ کی ویب کونسلنگ کے لیے 2 جولائی تا 9 جولائی تک اسنادات کی تصدیق ہوگی پھر دوسرے 9 جولائی سے ویب آپشن کے ذریعہ کالجس کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ پھر جو امیدوار او یو سٹ عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی میں داخلے کے لیے 29 جون تا 3 جولائی تک پہلے آن لائن ویب آپشن کرنا ہوگا پھر جن امیدواروں کو سیٹ الاٹ ہوگی صرف ان ہی کو اسنادات کی تصدیق کے لیے طلب کیا جائے گا ۔ اس کے لیے پی جی میں داخلے کے امیدوار اب آن لائن رجسٹریشن کرواتے ہوئے ویب آپشن ، کالج ، کورس کے لیے ترجیح دیں ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ مس منجو آر جے نے دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام سوالات کو شامل کرتے ہوئے جوابات کے ذریعہ سامعین کو طمانیت دی ۔ محمد منیر نے اس راست نشریہ کیرئیر گائیڈنس پروگرام کو نہایت عمدگی سے مرتب کیا ۔ بعض طلبہ نے شخصی طور پر اسٹوڈیو میں حاضر ہو کر سوالات کیے او یو سٹ کے ذریعہ کئی پوسٹ گریجویشن اور پی جی ڈپلوما کے ساتھ یم سی جے ، ایم ایڈ میں داخلے دئیے جاتے ہیں ۔ اور پہلے آن لائن پر ویب آپشن دینا ہوگا ۔ جب کہ دوسرے کونسلنگ کے لیے پہلے اسنادات کی تصدیق کروانا تھا ۔ اب 3 جولائی تک او یو سٹ کی آن لائن ویب انٹری جاری ہے ۔ پی جی کورسز اور بی ایڈ کے داخلے کے لیے 2 جولائی سے اسنادات اور 9 جولائی سے ویب آپشن دینا ہے ۔ آخر میں مس منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

 

حیدرآباد میں ویب پر صحت ، علاج کے متعلق معلومات
آئی سی آئی سی آئی لو مبارڈ کا ہیلت اڈوائزر پلیٹ فارم
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : خانگی شعبہ کی جنرل انشورنس کمپنی آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ نے قومی سطح پر اس کے صارفین کے لیے ’ ہیلت اڈوائزرس ‘ کے نام سے ایک صحت نگہداشت پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔ یہ ہیلت اڈوائزر ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو صحت کے پیچیدہ امراض کے متعلق بہتر رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اس کی ویب سائٹ پر صحت علاج کے متعلق ضروری معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ حیدرآباد میں 141 اور قومی سطح پر ایک ہزار ہاسپٹلس میں ہیلت اڈوائزر پلیٹ فارم سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ حیدرآباد میں ہیلت اڈوائزر پلیٹ فارم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیت بھنڈاری ہیلت آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ جنرل انشورنس نے کہا کہ ہم بڑی مسرت کے ساتھ اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اس کام کے لیے حیدرآباد کے بڑے دواخانوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ صارفین ویب کے ذریعہ اس سہولت سے استفادہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا صارفین ہیلت اڈوائزر پلیٹ فارم کا موجودہ دواخانوں کے اخراجات سے مقابلہ کریں تو انہیں کئی ایک سہولت میسر آئیں گی ۔ ہیلت اڈوائزر پلیٹ فارم زائد از 30 طریقہ علاج مہیا کرتا ہے ان میں اپینڈکس ، ہرنیا ، بواسیر وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ یہاں بائی پاس سرجری ، موتیا آپریشن ، گھٹنے کی تبدیلی اس کی سرجری کے متعلق بھی معلومات فراہم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا آئی سی آئی سی آئی نے ٹی آئی ایس ایس سے شراکت داری کی ہے ۔ ویب سائٹ icicilombard.com سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔۔