ظفر جاوید کنوینر ایڈ سیٹ نامزد۔ اقلیتی کالجوں پر ہائی کورٹ کا فیصلہ
حیدرآباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے 30 اور آندھرا پردیش کے دو اضلاع گنٹور اور پرکاشم کے دو اقلیتی موقف کے حامل بی ایڈ کالجس میں داخلوں کی کونسلنگ کیلئے ریاستی ہائی کورٹ نے رٹ درخواست نمبر 28094 of 2014 کے تحت فیصلہ دیتے ہوئے مسٹر ظفر جاوید کی کنوینر ایڈسیٹ اے سی ایس ڈبلیو ۔ 2014-II ،(convener -Ed-CET-AC-SW-II-2014)نامزد کیا ہے ۔ اور اے پی اسٹیٹ کونسل برائے اعلی تعلیم کی جانب سے مکمل جانچ و اقلیتی موقف رکھنے کی توثیق کرنے کے بعد داخلوں میں فیس کی باقاعدگی کو یقینی بنانے اور داخلوں کی کونسلنگ کیلئے اڈمیشن اینڈ فیس ریگولیٹری کمیٹی AFRC نے جملہ 32 بی ایڈ اقلیتی موقف کی حامل کالجوں میں داخلوں کیلئے فہرست جاری کی ہے ۔ اسی دوران ان 32 اقلیتی موقف کے حامل بی ایڈ کالجوں میں داخلوں کیلئے 30 ستمبر تا یکم اکٹوبر اور 7 اکٹوبر کو کونسلنگ پروگرام رکھنے کیلئے مسٹر ظفر جاوید کنوینر ایڈسیٹ اے سی ایس ڈبلیو 2014 نے شیڈول کو قطعیت دی اور بتایا گیا کہ یہ کونسلنگ وٹرنری اسو سی ایشن ہال واقع شانتی نگر میں منعقد ہوگی ۔ جاری کردہ کونسلنگ شیڈولڈ کے مطابق 30 ستمبر کو سوشیل اسٹڈیز ،یکم اکٹوبر کو بیالوجیکل سائنس اور 7 اکٹوبر کو مضمون میاتھس کی کونسلنگ عمل میں لائی جائے گی جن 32 اقلیتی بی ایڈ کالجس کو SW II میں شامل کیا گیا ان میں پریسیڈنسٹی کالج آف ایجوکیشن فار گرلز فلک نما حیدرآباد ۔ MES کالجس آف ایجوکیشن ضلع کھمم ،رائیکل کالج آف ایجوکیشن چیوڑلہ پرگنا کالج آف ایجوکیشن ابراہیم پٹنم، رابندر ناتھ ٹیگور کالج آف ایجوکیشن چیوڑلہ ایم اے کے آزاد کالج آف ایجوکیشن ابراہیم پٹنم (ضلع رنگا ریڈی )ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے قادر میموریل کالج آف ایجوکیشن مریال گوڑہ صغرا کالج آف ایجوکیشن دیورکنڈہ، ثناء کالج آف ایجوکیشن کوداڑ مدینہ کالج آف ایجوکیشن حضور نگر ،سید جمال میموریل کالج آف ایجوکیشن کوداڑ عزیزیہ کالج آف ایجوکیشن نلگنڈہ ال رحمن کالج آف ایجوکیشن نلگنڈہ ،ریان کالج آف ایجوکیشن مریال گوڑہ ،سینٹ کالج آف ایجوکیشن پوچم پلی ،ضلع میدک کے گجویل کالج آف ایجوکیشن پامولا پرتی (ورگل منڈل ) اسلامیہ کالج آف ایجوکیشن سدی پیٹ ،ریمان کالج آف ایجوکیشن، سنگاریڈی نیشنل کالج آف ایجوکیشن کونڈا پورا ضلع نظام آباد میںسینٹ تھامس کالج آف ایجوکیشن بودھن ضلع ورنگل میں رحمانس کالج آف ایجوکیشن جنگاوں ،ضلع کریم نگر میں کریسنٹ کالج آف ایجوکیشن، مکرم پورہ ،پنچشیل کالج آف ایجوکیشن،نرمل ضلع عادل آباد ضلع پرکاشم میں حضرت امیر الدین کالج آف ایجوکیشن،گدا لور ،ضلع کھمم میں ہولی فاطمہ مائناریٹی کالج آف ایجوکیشن، پالونچہ ،ضلع محبوب نگر میں نور کالج آف ایجوکیشن شادنگر،ضلع گنٹور میں ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف ایجوکیشن پونور منڈل ، شہر حیدرآباد میں آدمس کالج آف ایجوکیشن شیخ پیٹ گولکنڈہ اے ای ایس کالج آف ایجوکیشن نارائن گوڑہ ،ایس آر ایم کالج آف ایجوکیشن ،نزد ونستھلی پورم ،اسلامیہ کالج آف ایجوکیشن یاقوت پورہ اور مغل کالج آف ایجوکیشن بنڈہ گوڑہ منڈل شامل ہیں۔