حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی ایچ ای ایل ( بھارت ہیوی الکٹریکلس لمٹیڈ ) کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں انجینئر اینڈ ایگزیکٹیو ٹرینیز کی 145 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے جس میں میکانیکل 40 ، الیکٹریکل 30 ، سیول 20 ، کیمیکل 10 ، ایچ آر 20 اور فینانس 25 شامل ہیں ۔ انجینئرنگ شعبہ جات کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبرات سے بی ای / بی ٹیک / پانچ سالہ انٹی گریٹیڈ ماسٹر ڈگری / ڈبل ڈگری کامیاب ہونا ہے جب کہ ایچ آر شعبہ کے لیے کم از کم 55 فیصد نمبرات سے پی جی (ہیومن ریسورس مینجمنٹ / انڈسٹریل ریلیشنس / سوشیل ورک / بزنس اڈمنسٹریشن / پرسنل مینجمنٹ / لیبر ویلفیر ) / ایچ آر ایم کامیاب ہونا ہے اور فینانس شعبہ کے لیے چارٹرڈ / کاسٹ اینڈ ورک اکاونٹس کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ سی اے / آئی سی ڈبلیو اے / سی ایم اے کامیاب ہونا ہے اور عمر کے اعتبار سے یکم اپریل 2019 تک انجینئرنگ شعبہ کے لیے ڈگری کامیاب ہونے والے امیدواروں کی عمر 27 سال سے زائد نہ ہو اور پی جی کامیاب ہونے والوں کی عمر 29 برس سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ اور عمر کی یہی شرط یچ آر فینانس امیدواروں کے لیے بھی ہے ۔ درخواستیں 6 مئی تک آن لائن داخل کرسکتے ہیں اور مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ careers.bhel.in ملاحظہ کریں ۔۔