ممبئی ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری زیرانتظام ٹیلی کمپنی بی ایس این ایل کو آئندہ ماہ 4G اسپکٹرم حاصل ہونے والا ہے جو اسے تجارتی طور پر نفع بخش سرویس مارچ سے فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ جنرل منیجر بی کے گی۔ اگروال نے آج یہاں کمپنی کے ایک ایونٹ میں کہا کہ فورتھ جنریشن اسپکٹرم حاصل کرنے سے ٹیلی کمپنی کو تیز تر ڈاٹا سرویس اپنے زائداز 100 ملین کسٹمرس کو فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت نے پہلے ہی اعلان کردیا ہیکہ بی ایس این ایل کو 4Gاسپکٹرم دی جائے گی اور ہمیں یہ اکٹوبر ختم تک حاصل ہوجائے گی۔ بی ایس این ایل کو یہ اسپکٹرم 2,100 میگاہرٹز بینڈ میں حاصل ہورہی ہے اورا سے ریڈیو ویبس کا لگ بھگ 10 میگا ہرٹز ملے گا۔ بی ایس این ایل مزید 50 ہزار ٹاورس آئندہ چند ماہ میں نصب کرے گا۔