بی ایس این ایل سے G خ4خدمات شروع کرنے کی تیاری

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : پبلک سیکٹر ٹیلی کام آپریٹر بی ایس این ایل ماہ نومبر میں کھمم اور جڑچرلہ سے پائیلٹ کی بنیاد پر 4G خدمات آغاز کردے گا جب کہ مارچ 2019 تک شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ ریاست کا احاطہ کیا جائے گا ۔ یہ بات مسٹر سندر چیف جنرل منیجر بی ایس این ایل تلنگانہ نے آج یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی ایس این ایل کی 4G خدمات ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ ٹاون کے علاوہ کھمم ضلع میں نومبر سے آغاز کرنے کی تجویز ہے ۔ بی ایس این ایل کے یوم تاسیس کے موقع پر انہوں نے پلانس کی سیریز کا اعلان کرتے ہوئے پرتیبھا پلس پلان کا آغاز کیا اور بتایا کہ صرف 49 روپیوں میں دس یوم تک رومنگ کے تحت دہلی اور ممبئی تک لا محدود لوکل اور ایس ٹی ڈی کالس کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بی ایس این ایل نے صرف 2,125 کے ٹاک والیو کے تحت ایس ٹی وی 1801 ، ایس ٹی ویز خدمات کو بھی متعارف کیا ہے ۔۔