جموں،9 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کشمیر کے ضلع سانبہ کے قریب ایک پاکستانی باشندہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ذرائع نے بی ایس ایف عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ سانبہ سیکٹر میں گذشتہ شب بی ایس ایف اہلکاروں کی ایک گشتی پارٹی نے ایک پاکستانی باشندے کو گرفتار کیا۔بی ایس ایف عہدیداروں نے گرفتار شدہ پاکستانی شہری کی شناخت محمد افضل ساکن نروال پاکستان کے بطور کی ہے ۔تاہم انہوں نے گرفتار شدہ پاکستانی باشندے کی تحویل سے کوئی مشکوک یا قابل اعتراض شئی ضبط کرنے کے بارے میں فی الوقت خاموشی ہی اختیار کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔