بی ایس ایف سے خارج جوان تیج بہادر کا مودی کیخلاف مقابلہ

لکھنؤ۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریواڑی کے رہنے والے سابق بی ایس ایف جوان تیج بہادر خراب کھانے کو لے کر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔بی ایس ایف میں فراہم کئے جا رہے کھانے کی شکایت کرنے پر فورس سے نکالے گئے جوان تیج بہادر نے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن تیج بہادر کسی چھوٹی موٹی سیٹ سے نہیں بلکہ وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ مودی کے خلاف لوک سبھا الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہوکر وہ فوج میں ہو رہی بد عنوانی کو ختم کریں گے۔بتادیں کہ ریواڑی کے رہنے والے سابق بی ایس ایف جوان تیج بہادر خراب کھانے کو لے کر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ مودی بدعنوانی آزاد ہندستان کی بات کرتے ہیں، انہیں کے مد نظر انہوں نے فوج میں ہو رہی بد عنوانی کو لے کر آواز اٹھائی۔ فوج میں خراب کھانے کی ویڈیو وائرل کرنے پر انہیں سزا کے طور پر فوج سے نکالا گیا تھا۔