بی ایس ایف جوان کی ہلاکت کیخلاف جموں میں مخالف پاکستان احتجاج

جموں۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا ڈوگرا فرنٹ کے کارکنوں نے جموں و کشمیر کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے ایک جوان کی ہلاکت کے خلاف چہارشنبہ کو یہاں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اشوک گپتا کی قیادت میں احتجاجی شہر کے قلب رانی پارک علاقہ میں سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پاکستان رینجرس کی جانب سے اس بے رحمانہ ہلاکت کی مذمت میں مخالف پاکستان نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم کو نذر آتش کیا۔ ہیڈکانسٹیبل نریندر کمار کی نعش گولی کے زخموں اور کٹے ہوئے گلے کے ساتھ پاکستان ٹروپس کی جانب سے بی ایس ایف کی ایک پارٹی کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹوں بعد ملی یہ پارٹی منگل کو رام گڑھ سیکٹر میں ’’سرکندا‘‘ (ہاتھی کھانے کی گھاس) کاٹنے کیلئے سرحد کی فینس سے ا ٓگے گئی تھی۔