بی ایس ایف جوان کا شکایتی ویڈیو وائرل

گاندھی دھم ۔ 28  جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی ایس ایف کے ایک کلرک نے فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیکوریٹی عملہ کے لیے مختص شراب بیرونی افراد کو فروخت کی جارہی ہے ۔ اس نے دعویٰ کیا کہ شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ کلرک نورتن چودھری کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا پر پھیلنے کے بعد بی ایس ایف عہدیداروں نے کہا کہ شکایت کی تحقیقات کی جائے گی ۔ یہ ویڈیو ایسے وقت منظر عام پر آیا جب کہ چند دن قبل ایک بی ایس ایف جوان نے پونچھ میں فوجی جوانوں کو غیر معیاری غذا فراہم کیے جانے کی شکایت کی تھی ۔ نورتن چودھری کا تعلق بکانیر راجستھان سے ہے اور گجرات کے ضلع کچھ میں وہ کام کررہا ہے ۔ اس نے 26 جنوری کو یہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک عام شہری کو شراب کی بوتلیں لے جاتے دکھایا گیا ۔