بی ایس ایف۔ پاکستانی رینجرس کی ایک دوسرے کو مبارکباد

چھمبلیال (بین الاقوامی سرحد)۔ 25 جون ( سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سکیوریٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستانی رینجرس نے آج گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی چھمبلیال نمائش کے موقع پر ملاقات کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ بین الاقوامی سرحد پر دونوں طرف سے فوجیوں نے مٹھائی بھی پیش کی۔ پاکستانی رینجرس اور پولیس عہدیداروں اور سیول انتظامیہ کے ایک وفد نے زیرو لائن پر ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کی اور کافی خوشگوار موڈ میں انہوں نے تبادلہ خیال کیا۔