بی ای، بی ایس سی انجینئرنگ کیلئے دی ہندو ۔ ہیتاچی اسکالر شپس

31 ڈسمبر 2014ء درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (ایجنسیز) ہیتاجی لمیٹیڈ ٹوکیو، جاپان کے اشتراک سے دی ہندو نے جاپان میں ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے اسکالرشپس کیلئے درخواستیں طلب کی ہے۔ اسکالر شپس کی تعداد تین ہے، اس کی شرائط و قواعد ذیل کے مطابق ہے۔ امیدوار ہندوستانی شہری ہو اور 31-03-2015 کو 30 سال عمر کی تکمیل کرتا ہو، کم از کم بی ای یا بی ایس سی (انجینئرنگ) یا کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے مماثل ڈگری رکھتا ہو۔ پراکٹیکل تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ ایک سالہ پروفیشنل تجربہ رکھنے والے درخواست دیں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے قبل ازیں اسکالر شپس کیلئے انٹرویو دیئے ہو درخواست داخل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ 2 ٹرینیں کو ہیتاجی لمیٹیڈ کے متعلقہ میدانوں جیسے انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونکیشن سسٹمس، پاور سسٹمس، سوشیل انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹیشن، انڈسٹریل سسٹمس میں تربیت دی جائے گی۔ مزید معلومات کیلئے ہیتاجی کی ویب سائیٹ gttp://www.hitachi.com ملاحظہ کریں۔ (3) ٹرینیں کو ٹریننگ کے دوران ہیتاجی کے قانون و قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ (4) منتخب ٹرینیں کو ریٹرن ایر ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔ جاپان میں مفت بورڈنگ لاجنگ کے انتظامات کے علاوہ تمام سفری اخراجات ٹریننگ کے متعلق فراہم کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ذاتی اخراجات کیلئے ہر ٹرینی کو ماہانہ فکسڈ الاونس دیا جائے گا۔ (5) منتخب امیدواروں کے والدین، سرپرستوں کو ٹرینی کی اچھے کردار کی مکمل ضمانت لینی ہوگی کہ کسی بھی وقت ٹرینی کسی بھی وجوہات کے سبب ٹریننگ کو چھوڑ کر جاسکتے ہیں۔ (6) درخواستیں فارمس ڈپلیکیٹ میں 5 روپئے کی ادائیگی اور دی ہندو کے حسب ذیل دفاتر سے حاصل کرتے ہوئے داخل کئے جاسکتے ہیں۔ چینائی 859×860 ، اناسلائی، چنائی 600002 یا برانچ آفس نئی دہلی ، 3rd فلور، پی ٹی آئی بلڈنگ، 4 پارلیمنٹ اسٹریٹ نئی دہلی 110001 ۔ کولکتہ ۔ 1 ایم ایل جے چیمبرس فرسٹ فلور 15c، ہمنت باسو سرانی کولکتہ ۔ 700001، ممبئی۔ کستوری بلڈنگس جمشید جی ٹا ٹا روڈ ممبئی400020 ، کوئمبتور : 19×20 اے ٹی ٹی کالونی، ایل آئی سی روڈ، کوئمبتور 641018 مدورائی، 147/2A ایٹی فٹ روڈ، کے کے نگر مدورائی 625020 ، تروچرا پلی، چینائی بائی پاس روڈ (این ایچ 45)، سنستھانی پورم تروچرا پلی 620004، پانڈیچری ، 35 فرسٹ فلور، مشن اسٹریٹ، پانڈیچری۔ 605001، حیدرآباد ، 6-3-879×87913، بیگم پیٹ پبلک روڈ حیدرآباد 500016 وشاکھاپٹنم 50-19-9 پی ٹی، کالونی سیتا اماں دھارا، وشاکھاپٹنم 580013، وجے واڑہ 100 55-1-4 فیٹ روڈ، انڈسٹریل اسٹیٹ، آٹو نگر، وجے واڑہ 52007۔ بنگلور : 19×21 بھاگوان مہاویر روڈ (انقراسی روڈ) بنگلور 560001 منگلور 23-9-55-1 ، جیپور منگلور۔ 575001، ہبلی : کسٹوا آئیڈنٹی، بنائی گڈہ، شاپ، گرین گارڈن، کوگل روڈ ہبلی 580030 ۔ کوچی : این ایچ بائی پاس روڈ، ویٹیلا جنکشن کوچی 682019، تھرواننتاپورم : ٹی سی نمبر 36/1946(1) ایرپورٹ روڈ ولاکڈاوو، تھرواننتاپورم 695008، کوزی کوڈ : فرسٹ فلور شاذ، نزد سرادھا ہاسپٹل، کنور روڈ، کوزی کوڈ 673006، (7) مکمل پر کئے گئے فارمس دی ہندو 859×86 انا سلائی، چینائی 600002 پر پہنچ جانا چاہئے۔ لفافہ پر دی ہندو ۔ ہیتاجی ٹریننگ اسکیم جلی حروف میں لکھا ہو جوکہ 31 ڈسمبر 2014ء سے قبل پہنچ جانا چاہئے۔