بیگو سرائے: بیگو سرائے میں انتخابی مہم کے دوران کئی اہم شخصیات کنہیا کمار سے ملاقا ت کررہے ہیں۔ سی پی آئی امیدوار او رجے این یو کے سابق طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے اداکار سے سیاست داں بننے والے پراکاش راج نے کہا کہ کنہیا کمار میں کئی خوبیاں ملتی ہیں۔ پرکاش راج نے کنہیا کے لئے انتخابی مہم میں زبردست تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیا سی مقابلہ میں کنہیا تنہا نہیں ہیں ملک کے کونہ کونے سے لوگ ان سے ملاقات کیلئے آرہے ہیں۔
پرکاش راج نے قوی امکانات ظاہر کئے کہ کنہیا کی کامیابی یقینی ہے۔ پرکاش راج کے علاوہ جگنیش میوانی، نغمہ نگار جاوید اختر نے بھی کنہیا کیلئے انتخابی مہم میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم چاہتے تھے کوئی چوکیدار نہیں، مودی حکومت کے پاس کوئی ترقی کا ایجنڈہ نہیں ہے، ان لوگوں نے اپنے کوئی وعدے پورے نہیں کئے۔
بیگوسرائے میں کنہیا کے مقابلے بی جے پی امیدوار او رمرکزی وزیر گیری راج ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ شبانہ اعظمی، اداکارہ سوارہ بھاسکر نے بھی کنہیا کے جلسوں میں شرکت کرکے کنہیا کی تائید کی ہے۔ واضح رہے کہ بیگو سرائے میں آج پولنگ کا دن ہے۔ کنہیا کمار او رگیری راج کی وجہ سے بیگو سرائے ملک کے وی آئی پی سیٹو ں میں شامل ہوگیا ہے۔ اور سب کی نگاہیں یہاں لگی ہیں۔
Kasabhabariyahi..Amarpur..Bachwara..Gadhpura..Last day of campaigning with @kanhaiyakumar @jigneshmevani80 @Javedakhtarjadu ..leaving #begusarai proud and happy of spending meaningful time for the COUNTRY and feeling ASSURED of empowering #citizensvoice in parliament.. JAI HIND pic.twitter.com/6IBN6NdrCK
— Prakash Raj (@prakashraaj) April 27, 2019