صنعت نگر اسمبلی حلقہ سے انتخابی مقابلہ ، ششی دھر ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سابق رکن اسمبلی کانگریس مسٹر ایم ششی دھر ریڈی نے آئندہ منعقد شدنی ضمنی انتخابات میں حلقہ اسمبلی صنعت نگر سے انتخابی مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ بیگم پیٹ میں مسلم قبرستان کے لیے حیدرآباد پبلک اسکول واقع بیگم پیٹ کے عقبی حصے میں مذکورہ اسکول کی ایک ایکڑ اراضی کے حصول سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کی تکمیل کرتے ہوئے حصول اراضی کی راہ ہموار کرلی گئی ہے ۔ جس کو اندرون 2 تا 3 یوم قانونی کارروائی کی تکمیل کرتے ہوئے اراضی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ بیگم پیٹ میں واقع شمشان گھاٹ کی توسیع کے لیے اراضی کی فراہمی کے لیے بھی راہ ہموار کی جارہی ہے ۔ وہ آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ بیگم پیٹ میں مسلم قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے بیگم پیٹ کے مسلمانوں کو کئی مشکلات درپیش تھیں اور مقامی مسلمانوں کی جانب سے مسلم قبرستان کے لیے اراضی کے حصول سے متعلق نمائندگی کی ۔ جس پر انہوں نے بیگم کے مسلمانوں کے لیے قبرستان کے لیے مذکورہ اسکول کی ایک ایکڑ اراضی کے حصول سے متعلق مسئلہ کو چیف سکریٹری سے لے کر تمام عہدیداروں بشمول نئے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم مسٹر کڈیم سری ہری سے بھی نمائندگی کرتے ہوئے مذکورہ اسکول انتظامیہ سے مشروط معاہدہ کرتے ہوئے حیدرآباد پبلک اسکول کو شہر ورنگل میں واقع کاکتیہ یونیورسٹی کے احاطہ میں 30 تا 35 ایکڑ اراضی کو متبادل طور پر فراہم کرنے کے لیے راضی کرالیا گیا ہے ۔ اور قانونی کارروائی کے مرحلہ کو بڑی حد تک تکمیل کرلیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں حیدرآباد پبلک اسکول سے اجازت طلبی بھی حاصل کرلی گئی ہے اور نئے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کڈیم سری ہری نے اس سلسلہ میں رضا مندی کا اظہار بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد اور امن و امان کو پروان چڑھانے کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہیں ۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹرس مسرز مہیشوری ، ایوب خاں ، ایس پربھاکر ، صدر تحریک مسلم قبرستان سلیم خاں ، صدر بلاک کانگریس صنعت نگر شیخ غوث خاں ، صدر تنظیم شہریان حیدرآباد رضا علی ، صدر مسجد کمیٹی بیگم پیٹ ، بابا سیٹھ ، کنوینر بی سی سیل ایم کرشنا ، اقلیتی قائدین مسرز انصاری ، معین ، مجید ، سید عامر ، محمد عثمان ، اعظم خاں ، سید یوسف ، محمد ساجد ، محمد رحیم کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین موجود تھے ۔۔