بیگم پیٹ میں شرابی شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد 24 ستمبر (سیاست نیوز) بیگم پیٹ علاقہ میں پیش آئے قتل کی واردات میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب 33 سالہ بی رینوکا ساکن بالامرائی سکندرآباد کی شادی 10 سال قبل یادیا سے ہوئی تھی۔ خاتون کا شوہر عادی شراب بتایا گیا اور آئے دن میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ یادیا نے بیوی سے جھگڑے کے بعد سر پر وزنی پتھر ڈال کر اُس کا قتل کردیا۔ پولیس بیگم پیٹ نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے یادیا کی تلاش شروع کردی۔