حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل زون پولیس نے آج بیگم بازار علاقہ میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی مہم کی جس میں کئی گاڑیاں ضبط کرلی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل زون وی بی کملا سن ریڈی اور ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس بی لمبا ریڈی کی قیادت میں آج شام 6 تا 8بجے تقریباً 400 پولیس عہدیداروں نے تلاشی مہم میں حصہ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیگم بازار اور فیلخانہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کی گئی جس میں پولیس نے 72 گاڑیوں کو ضبط کرلیا اور 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔