بیکانیر میں مقیم پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت

بیکانیر 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد راجستھان کے سرحدی ضلع بیکانیر کے عہدیداروں نے امن و قانون کی صورتحال کی وجہ بیان کرتے ہوئے وہاں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو اندرون 48 گھنٹے ملک (پاکستان) واپس چلے جانے کا حکم دیا ہے۔