بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو گورنر کی تہنیت

حیدرآباد 27 جون (پی ٹی آئی) شٹلرس کے سریکانت، بی سائی پرنیتھ، ایچ ایس پرنوائے کو چیف نیشنل کوچ پی گوپی چند کے ہمراہ گورنر تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن نے تہنیت پیش کی۔ سریکانت نے انڈونیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیئر ٹورنمنٹ اور آسٹریلین اوپن سوپر سیریز میں 2 مینس سنگلز ٹائیٹل حاصل کئے۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے یاد دلایا کہ ایک سال قبل شٹلر پی وی سندھو، نرسمہن کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اُنھوں نے سریکانت میں کامیابی کی جھلک دیکھی تھی اور آج اُنھوں نے پورا کر دکھایا۔ اُنھوں نے کہاکہ اُبھرتے ہوئے اسپورٹس کھلاڑیوں کو سیکھنے کے لئے موزوں مقام تلاش کرنے کی اب ضرورت نہیں رہی کیوں کہ ہمارے ملک میں ہی گوپی چند بیڈمنٹن اکیڈیمی جیسے اسپورٹس انفراسٹرکچر سے لیس سہولیات موجود ہیں۔ گوپی چند نے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تہنیت کے لئے راج بھون میں آنا اُن کے لئے ایک اعزاز ہے۔