جنیوا، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چلی کی سابق صدر مشیل بیچلٹ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے ۔محترمہ بیچلٹ نے پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد میانمار سے روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف چلا ئی گئی مہم کی رپورٹنگ کرنے والے خبررساں ادارہ رائٹر کے دو صحافیوں کو فوری رہا کرنے کو کہا ہے جنہیں وہاں کی ایک عدالت نے سرکاری رازداری قانون کی خلاف ورزی کے ے معاملہ میں قصوروار قرار دیا ہے ۔محترمہ بیچلٹ کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اردن کے سفارت کار زید الرعد الحسین کی جگہ پر نیا انسانی حقوق کمیشن کاسربراہ مقرر کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ ماہ ان کی تقرری کی منظوری دی تھی۔ محترمہ بیچلٹ کو آگستو پنو شے کی آمرانہ دور حکومت کے دوران اذیتیں بھی دی گئی تھیں لیکن بعد میں وہ دو بار چلی کی صدر رہیں۔