ممبئی۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 26 سالہ آٹو رکشا ڈرائیور محمد سعید کے سامنے اپنے دو سالہ بیٹے کو گود میں بٹھاکر آٹو چلانے کے سواء کوئی اور راستہ باقی نہیں تھا کیونکہ ان کی بیوی 24 سالہ یاسمین پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔ دو ہفتہ قبل حملے کے بعد روزنامہ ’’ہندوستان ٹائمس‘‘ کی خبر کے بموجب محمد سعید اپنے دو سالہ بیٹے کو گود میں لے کر آٹو چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ان کی یہ تصویر وائر ل ہوچکی ہے۔