بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار

پرتاپ گڑھ ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے جیٹھوارہ پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ کو گرفتار کرکے پیر کو جیل بھیج دیا ۔ایس ایچ او بی پی ترپاٹھی نے بتایا کہ جگدیش پور گاوُں کے ایک کھیت سے گزشتہ 7/ نومبر کو ایک لڑکی کی لاش برآمد کی گئ تھی جس کی شناجت گاوُں کے رام بھروسے کی بیٹی اپما کے طور پر ہوئی تھی۔ اس کے والد کی شکایت پر اجئے سروج کے خلاف اغوا و قتل کا کیس درج کیا گیا،جہاں تفتیش میں واضح ہوا کہ اپما اور اجئے کے مابین معاشقہ تھا جس کی رام بھروسے مزاحمت کرتا تھا ۔بدنامی کے خوف سے اس نے 6/ نومبر کو اپما کا گلا دبا کر قتل کر دیا اورلاش لے جا کر کھیت میں دبادی۔دوسرے روز کھیت سے لاش برآمد کرکے رام بھروسے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بیٹی کے قتل کے جرم کا عتراف کیا ۔ معاملہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیجا گیا ہے ۔