بیٹوں کی ہراسانی پر ارجن سنگھ کی بیوی عدالت سے رجوع

بھوپال ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی ارجن سنگھ کی بیوی سرنی کماری نے آج عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان کے بیٹے انہیں ہراساں کررہے ہیں اور انہیں گھر سے نکال دیا ہے ۔ 83 سالہ سرنی کماری نے اپنی شکایت تحفظ خواتین قانون کے تحت جوڈیشیل مجسٹریٹ گورو پرگیان کی عدالت میں داخل کی ہے ۔