بیوی کے ساتھ تکرار دل کیلئے بھی خطرناک ہوسکتی ہے، ایک تحقیق
نیویارک۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بیوی اور شوہر کے درمیان تکرار صرف مزاج ہی اپ سیٹ نہیں کرتی بلکہ یہ دل کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکہ کی اوٹاہ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اپنی بیوی پر بھروسہ نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی شریک حیات انہیں سہارا دینے سے قاصر ہے ان میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بیوی کے ساتھ جھگڑے کرنا دل کے امراض کے ساتھ ساتھ کئی سنگین امراض کا باعث باعث بن سکتا ہے، تو اگر اپنے دل سے پیار ہے تو لڑائی جھگڑوں کو بھول جائیں اور خطرناک بیماریوں کو دور بھگائیں۔