استنبول۔ 28 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں عدالت نے ایک شخص کو اس لئے جرمانہ کردیا کیونکہ اس نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ ’مجھے تم سے محبت نہیں‘۔ روزنامہ ’سبا‘ کے مطابق یہ جوڑا طلاق لینے عدالت پہنچا تھا اور یہ میاں بیوی ایک دوسرے پر بے عزتی کرنے کے الزامات عائد کر کے ہرجانہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مقامی عدالت نے اس معاملے میں کہا کہ دونوں ہی ایک جیسے بُرے ہیں لیکن اپیل والی عدالت نے کہا ہے کہ شوہر کی جانب سے اپنی بیوی سے محبت نہ ہونے کا دعویٰ ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف ہے اور اسے اپنی اہلیہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ مذکورہ خاتون نے کہا کہ ان کے شوہر اکثر گھر سے چلے جایا کرتے تھے اور وہ اپنے شوہر کے منہ سے یہ بات سن کر ’جذباتی طور پر تباہ‘ ہوگئیں۔ مگر شوہر کا موقف برعکس ہے۔