حیدرآباد 20 جون (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ شخص پرواتالو جو پیشہ سے میستری اور جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا اس شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرواتالو اور اس کی بیوی اکثر جھگڑا کرتے تھے اور بیوی سے یہ شخص پریشان تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔