بین ذات شادی کی خواہاں لڑکی کو باپ نے ہلاک کردیا

لکھیم پور کھیری ( یو پی ) ۔ 2 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یہاں ایک گاؤں میں ایک 21سالہ لڑکی کو اس کے باپ نے گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا جو دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے کے اس لڑکی کو فیصلہ کے خلاف تھا‘ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ یہ واقعہ 31جولائی کی رات بھیارا علاقہ میں دولت پور ویلیج میں پیش آیا ۔ داتارام کی بیٹی پوجا ایک دوسری ذات کے آدمی کے ساتھ تعلقات رکھتی تھی ‘ یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن داتا راج نے اس کی مخالفت کی ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کھیری مسٹر رام لال ورما نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو اس جوڑے نے کورٹ میریج کیلئے درخواست داخل کی تھی ‘ لڑکی کے باپ نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے نہیں مانا جس پر برہم ہوکر اس نے اس کا گلا گھونٹ دیا ۔