بین الاقوامی یوم معمرین پر مقابلے،رجسٹریشن کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : بین الاقوامی یوم معمرین ، یکم اکٹوبر کے موقع پر سینئیر سٹیزنس ویلفیر اسوسی ایشن اور وائی ایس آر مورتی چیرٹیبل ٹرسٹ کے مشترکہ زیر اہتمام 60 سال اور زائد کے معمرین کے لیے کارٹاٹک اور لائٹ میوزک میں موسیقی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ ہر گروپ میں ونرس ٹائیٹل کے ساتھ نقد انعامات حاصل کریں گے ۔ تمام دیگر شرکت کنندے تحائف اور شرکت کرنے کے صداقت نامے حاصل کریں گے ۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص اپنے نام اے سیشاگیری راؤ سیل نمبر 9396205457 یا وائی ایس آر مورتی سیل نمبر 9849569626 پر رجسٹر کروائیں ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 ستمبر ہے ۔۔
پورٹ بلیر شمالی انڈمان میں بی جے پی کی کامیابی تلنگانہ بی جے پی صدرکی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ ریاستی صدر جی کشن ریڈی نے آج پورٹ بلیر نارتھ انڈمان دگلپور میں بلدی انتخابات میں کامیاب بی جے پی امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ۔ مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جملہ 24 نشستوں میں سے پورٹ بلیر میں 11 نشستیں جیتیں جب کہ کانگریس 6 ، ٹی ڈی پی 2 ، ڈی ایم کے 1 نشست پر کامیاب ہوئے ۔ اسی طرح بی جے پی نے شمالی انڈمان ( دگلپور ) بہت ہی اچھے نقوش چھوڑے ہیں ۔ جہاں گرام پنچایت انتخابات میں جملہ 15 نشستوں میں سے 14 کے اعلان کئے جانے پر 13 نشستیں بی جے پی کی جھولی میں آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدی انتخابات تلنگانہ میں بھی بی جے پی کو کامیابی نصیب ہوگی ۔ اسی طرح بہار میں بھی ان کی پارٹی کے جیتنے کی امید ظاہر کی ۔۔