بنڈارو دتاتریہ اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ہیوینلی کلچر ورلڈ پیس ریسٹوریشن آف لائیٹ اور لا کالج عثمانیہ یونیورسٹی کے تعاون سے 20 جون کو سمینار ہال یونیورسٹی لا کالج عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں 1-30 بجے دن بعنوان Need of international conventions for cessation of war ایک سمینار منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں مرکزی وزیر لیبر و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ مہمان خصوصی اور رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ای سریش کمار مہمان اعزازی کے علاوہ سابق جج ہائی کورٹ آف اے پی جسٹس وامن راؤ ، پروفیسر ایس بی دواراکاناتھ ، پروفیسر جی بی ریڈی شرکت کر کے مخاطب کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں ہوینلی کلچر ورلڈ پیس ریسٹوریشن آف لائیٹ ساوتھ کوریا کے نمائندے مسٹر ڈانیل چھوٹی ، مس ساراکیم نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ سمینار کے انعقاد کا مقصد عالمی سطح پر امن و امان کی بحالی کے لیے جنگ بندی کی ضرورت سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ سمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے جلسہ کو کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر صدر نو بھارت نرمان مسٹر روی کمار سورے پلی ، خاتون تنظیم رکن شریمتی سرلا ، مسٹر محمد فخر الدین بھی موجود تھے ۔۔