جموں ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی سرحد پر جموں میں بی ایس ایف کے فوجی سخت چوکسی کی حالت میں رکھے گئے ہیں کیونکہ اری سیکٹر میں مہلک دہشت گرد حملہ کے بعد ہند ۔ پاک کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
جھبوا میں نواز شریف کا پتلا نذرآتش
جھبوا (مدھیہ پردیش) ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں مسلمانوں نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا پتلا نذرآتش کرتے ہوئے 18 ستمبر کو اری فوجی اڈہ پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کی۔ احتجاجی حسینی چوک میں جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد جمع ہوگئے تھے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے راجواڑہ چوک تک جلوس نکالا۔ وہ ہندوستان زندہ باد اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ بعدازاں انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور حملہ آور دہشت گردوں کے پتلے نذرآتش کئے۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین مولانا خورشید عالم نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان کبھی غداری نہیں کریں گے۔