ویٹکن سٹی ۔ 6 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے بین الاقوامی برادری پر پھر ایک بار زور دیا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف حصوں میں عیسائیوں کی ہلاکت کے تعلق سے کچھ عملی کام کرے ۔ اس معاملے میں دوسرا پہلو اختیار کرنا مناسب نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ، آفریقہ اور ایشیاء کے کئی حصوں میں اسلامی انتہاپسند مسلسل عیسائیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اس معاملے میں انھوں نے کوئی ٹھوس لائحہ عمل کا ذکر نہیں کیا لیکن عیسائیوں کا تحفظ یقینی بنانے اور اُنھیں دفاعی مدد کرنے پر زور دیا کیونکہ اُن کا قتل ، سرقلم کرنا یا اُنھیں اذیت پہونچانے کا کام محض اس لئے کیاجارہا ہے کہ وہ عیسائی ہیں۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی نہیں رہے گی