بین الاقوامی امور میں ہند کو ہالینڈ کی تائید

دی ہیگ ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈز نے آج ہندوستان کی این ایس جی اور دیگر ہمہ رخی برآمدی کنٹرول والے نظاموں میں عاجلانہ داخلے کی تائید کی اور مستقل اقوام متحدہ سلامتی کونسل نشست کیلئے اس ملک کی سعی کی حمایت بھی کی۔ نیدرلینڈز (ہالینڈ) کی تائید کا اظہار تب ہوا جب وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں اپنے ولندیزی ہم منصب مارک روٹ کے ساتھ بات چیت منعقد کی۔ دونوں وزرائے اعظم نے اتفاق کیا کہ ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعلقات اضافی توجہ کے متقاضی ہیں۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں دہرے معیارات اختیار کرنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔