سنگاپور 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کے ایٹمی توانائی نگرانکار ادارہ نے خواہش کی ہے کہ ایسے ممالک کی نیو کلیئر تنصیبات پر نظر رکھی جائے جن پر دہشت گردی حملے کا خطرہ ہے جس کے نتیجہ میں نیو کلیئر ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ آسکتے ہیں ۔ بین الاقوامی ادارہ کے سربراہ یوکیا آمانو نے سنگاپور میں کہا کہ اس علاقہ میں بین الاقوامی تعاون انتہائی اہم ہے کیونکہ دہشت گرد ہمیشہ کمزور کڑی پر وار کرتے ہیں ۔