بینک یونینوں کی مجوزہ ہڑتال ملتوی

نئی دہلی ۔ 19 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی شعبہ کی بینک ایمپلائیز یونینوں نے 21 جنوری سے مجوزہ 4 روزہ ہڑتال موخر کردی ہے جبکہ مینجمنٹس آف بینکس ( آئی بی اے ) نے یقین دلایا ہے کہ اُجرت سے متعلق مسائل کی اوائل فبروری تک یکسوئی کردی جائیگی۔ یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینس کنوینر ایم وی مرلی نے کہاکہ آئی بی اے کے تیقن پر 4 روزہ ہڑتال ملتوی کردی گئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ فبروری میں مسائل کی عدم یکسوئی پر ہڑتال ہوگی۔