نئی دہلی ؍ کولکاتا ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبے کی بینک ایمپلائی یونینوں نے اپنے ایک روزہ ہڑتال ملتوی کردی، جو کل 7 جنوری کو منانے کی تجویز تھی، جبکہ مینجمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ اجرت میں اضافہ اور دیگر مسائل پر مذاکرات کل جاری رہیں گے۔ بینک یونینوں نے یہ ہڑتال ملتوی کردی ہے کیونکہ انڈین بینکس اسوسی ایشن (آئی بی اے) نے پیشکش میں 11 فیصد سے 12.5 فیصد تک بہتری لائی ہے، یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس (یو ایف بی یو) کنوینر ایم وی مرلی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ یہ فورم 9 بینک ملازمین اور آفیسر یونینوں کی اجتماعی تنظیم ہے۔ آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے کہا کہ مذاکرات کل جاری رہیں گے کیونکہ یونینیںنئی پیشکش پر متفق نہیں ہوئی ہیں۔
گنگا میں آلودگی کیخلاف کارروائی کیلئے وزیراعظم کی ہدایت
نئی دہلی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دریائے گنگا میں آلودگی کو روکنے پابند مدت مساعی پر پیشرفت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آلودگی پھیلانے والی صنعتی یونٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ گنگا کو آلودگی سے پاک و صاف بنانے کیلئے ماحولیات دوست شمشان کے قیام کی ضرورت ہے۔