حیدرآباد ۔ 29 ستمبر (پریس نوٹ) انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پرسونل سلیکشن کی جانب سے بینک کلرکس رکروٹمنٹ 2018ء کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعہ 7275 جائیدادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی اسٹڈی سرکل کے ذریعہ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ 10 اکٹوبر 2018ء تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ کلاسیس کا آغاز 15 اکٹوبر سے ہوگا۔ امیدوار کا ڈگری کامیاب ہونا ضروری ہے۔ درخواست کے ساتھ ڈگری سرٹیفکیٹ، انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ کی نقول، دو پاسپورٹ سائز تصاویر، آن لائن آئی بی پی ایس بینک کلرکس درخواست کا اکنالجمنٹ ہونا ضروری ہے۔ یہ درخواستیں تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی اسٹڈی سرکل تھرڈ فلور جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو ایس بی آئی گن فاونڈری حیدرآباد پر روانہ کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیل فون نمبر 040-23236113 پر معلوم کی جاسکتی ہے۔