بینک ملازمین کی 30مئی سے دو روزہ ہڑتال

حیدرآباد،23 مئی (یواین آئی) بینک ملازمین نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے 30 مئی سے یکم جون تک ملک گیر سطح پر ہڑتال منانے کا اعلان کیا ہے جس میں ملک گیر سطح کی بینکس یونین حصہ لیں گی۔ یونائیٹڈ فورم فار بینک یونین، آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونائیٹڈ فورم فار بینک یونین تلنگانہ اور اے پی کے کنونیر شرما نے کہا کہ یونین کے اجلاس میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ ہڑتال 48 گھنٹوں کی رہے گی جو 30 مئی کی صبح 6 بجے سے شروع ہوکر یکم جون کی صبح 6 بجے ختم ہوگی۔