نظام آباد۔4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بینک ایمپلائز کوآرڈنیشن کے زیر اہتمام اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد اسٹاف اسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی اپیل پر آج ضلع میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد، اسٹیٹ بینک آف میسور، اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ ، اسٹیٹ بینک آف (جئے پور)، اسٹیٹ بینک آف ٹروینکورکے ملازمین نے ایک روزہ ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے کام کاج کو بند رکھا۔ اے آئی ٹی یو سی کے اعزازی صدر جی وینکٹ رام ریڈی نے ہڑتالی کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازطئے شدہ معاہدہ کے تحت اسٹیٹ آف بینک ملازمین کو دئیے جانے والی سہولتوں کو اس سے متصلہ اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ عمل کرنے کی خواہش کی۔ طئے شدہ معاہدہ کی عمل آوری میں تاخیر کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی آئی سے ملحق ملازمین کو علیحدہ کرنے اور ایس بی بی جے یونین پر درج کردہ مقدمات کو برخواست کرنے اور ہائوزنگ لون کی معیاد میں اضافہ کرنے، سب اسٹاف ملازمین کی بھرتی پر زیر التواء مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24؍ جون تک مطالبات کی عدم یکسوئی پر ہڑتال کا آغاز کرنے کا انتباہ دیا۔ اس ہڑتال میں ایس بی ایچ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری وی کشن رائو، مرکزی کمیٹی کے اراکین گنگما، ڈی سرینواس کے علاوہ دیگر نے اس ہڑتال میں شرکت کرتے ہوئے اظہار یگانگت کی۔