بینک فراڈ کے بعد امیت شاہ کی کانگریس پر تنقید

نئی دہلی 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کے داماد پر بینک فراڈ کیس درج ہونے کے بعد بی جے پی صدر امیت شاہ نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ وزیر اعلیٰ کے قریبی کسانوں کے محنت کی کمائی سے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔ شاہ نے کانگریس سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ اس نے بینک فراڈ پر اپنے ٹوئٹ کو کیوں ڈیلیٹ کردیا ہے۔ شاہ نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا۔ پنجاب وزیر اعلیٰ کے داماد نے ہندوستانی کسانوں کے گاڑھی کمائی سے اپنی جیبیں بھری ہیں۔ اس سے زیادہ شرمناک بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ کانگریس کسان دشمن ہے۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے اورینٹل بینک آف کامرس کے ضمن میں ایک نئی کہانی شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے 22 فروری کو سمبھالی سوگر لمیٹیڈ ایس کے چیرمین گرمیت سنگھ منن، ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر گرپال سنگھ اور دیگر دوسرے متعلقین کے خلاف بینک سے 97.85 کروڑ کے فراڈد کا کیس درج کیا تھا۔