بینک عہدیدار ، بڑے ڈاکوؤں کیلئے نرم دل اور عام شہریوں کیلئے نہایت سخت

نئی دہلی ۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مفرور فراڈیہ تاجر میہول چوکسی جو ہندوستان کو 13,000 کروڑ روپئے کے بینک فراڈ میں مطلوب ہے۔ چوکسی نے اینٹگوا سے ویڈیو لنک کے ذریعہ پہلی بار جبکہ اس کا نام ماہ مئی میں ملک کو شدت سے مطلوب میں نام ڈالا گیا تھا، بات کی۔ چوکسی نے اس پر الزامات منسوبہ کو رد کرتے ہوئے اپنے دفاع میں کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اس پر تمام الزامات منسوبہ دروغ گوئی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں اور وزارت اُمور خارجہ نے بناء کسی معقول وجہ بتائے یا مناسب وضاحت کے اس کا پاسپورٹ معطل کردیا اور میری تمام جائیدادوں کو بھی بغیر کسی معقول وجہ کے قرق کرلیا۔چوکسی نے مزید کہا کہ اس کا پاسپورٹ فروری میں معطل ہونے کے بعد اس نے وزارت کو معقول وجہ جاننے کیلئے 20 فروری کو ای۔ میل بھی کیا تھا تاہم اس کا بھی جواب نہیں ملا۔ قبل ازیں پاسپورٹ معطل ہونے کے بعد اس کو بتایا گیا تھا کہ وہ ہندوستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔