نئی دہلی 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا بینک آفیسرس کانفیڈریشن نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ عوامی شعبہ کی مختلف بینکوں کے بورڈس میں نامزد ڈائرکٹرس کا عاجلانہ تقرر کیا جائے تاکہ بورڈ اپنے فرائض مؤثر طور پر انجام دے سکے۔ جنرل سکریٹری کانفیڈریشن ہرویندر سنگھ نے کہاکہ بینک بورڈس کے مؤثر کام کاج کا معاملہ نہایت اہم ہے اور بینکنگ ریگولیشن ایکٹ کے درکار تقاضے کی تکمیل کے لئے کانفیڈریشن کی طرف سے مساعی جاری ہے۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ ماہ ہڑتال بھی منائی جائے گی۔
گیاس کے کنوؤں میں 5تا7سال میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
نئی دہلی 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے آج کہاکہ آئندہ 5 تا 7 برسوں میں گیس کے کنوؤں سے استفادہ کے معاملہ میں تقریباً 20 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئے گی اور حکومت ہند اِس ضمن میں ضروری اقدامات کررہی ہے۔ وزیر موصوف سی آئی آئی کے یہاں منعقدہ ایک ایونٹ سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے بتایا کہ سرمایہ بنیادی طور پر سرکاری ملکیتی او این جی سی اور ریلائنس انڈسٹریز کے جوائنٹ وینچر کی جانب سے قدرتی گیس کی کھوج کے سلسلے میں مشغول کی جائے گی۔