بینکوں کی جانب سے آج آل انڈیا ڈے کا انعقاد

حیدرآباد /18 جولائی ( این ایس ایس ) آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن ، قدیم اور وسیع تر بینک ایمپلائیز ٹریڈ یونین جو تقریباً 5 لاکھ بینک ملازمین کی نمائندگی کرتی ہیں 19 جولائی کو ہندوستان میں بینکوں کو قومیانے کی 45 ویں سالگرہ کے طور پر آل انڈیا ڈے منایا جائے گا ۔ 19 جولائی 1969 کو تمام بڑے بینکوں کو قومیایہ گیا تھا تب سے یہ بینک 45 سال سے حکومت کے بینکوں کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔