بینکوں کو 100 فیصد رقم واپس کردینے مالیا کی پیشکش

لندن 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پریشانیوں میں گھرے شراب کے بڑے تاجر وجئے مالیا نے آج سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے افسوس ظاہر کیاکہ جیٹ ایرویز بکھر گیا اور اب اپنی پیشکش کا اعادہ کیاکہ اپنی بند کردی گئی کنگ فشر ایرلائنز کے قرض کی پابجائی کے لئے وہ سرکاری ملکیتی انڈین بینکس کو 100 فیصدی واپس ادائیگی کردیں گے۔ 63 سالہ سابق سربراہ کنگ فشر ایرلائنز موجودہ طور پر یوکے سے ہندوستان کو اپنی حوالگی کے حکمنامہ کے خلاف اپیل کے مرحلہ سے گزر رہے ہیں۔ ہندوستان میں اُن کو مبینہ طور پر 9 ہزار کروڑ روپئے تک کے دھوکے اور مَنی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔ مالیا نے اپنی ناکام ایرلائنز اور جیٹ ایرویز جو ہندوستان کی بڑی پرائیوٹ ایرلائنز رہی، دونوں کی زبوں حالی کے درمیان تقابل کیا۔ جیٹ ایرویز نقدی کی بڑھتی قلت کے درمیان رواں ماہ کے اوائل سرویسس سے ہٹالی گئی۔