بینکنگ شعبہ میں توسیع سے 20 لاکھ نئی ملازمتیں متوقع

نئی دہلی۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بینکنگ کے شعبہ میں آئندہ 5 تا 10 سال کے دوران توقع ہے کہ ملازمتوں کے 20 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے، کیونکہ بینکنگ کے شعبہ میں توسیع کی جارہی ہے اور نئی بینکوں کو ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے لائسنس جاری کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی مالی خدمات کو دیہی علاقوں تک توسیع دی جارہی ہے۔ ماہرین کے بموجب بینکنگ شعبہ میں آئندہ دس سال میں 7 تا 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے جن میں 2014ء میں پیدا ہونے والے اعلیٰ سطحی عہدوں کے مواقع بھی شامل ہیں۔ ایک تخمینہ کے بموجب منی پال اکیڈیمی آف بینکنگ کے لئے اعلیٰ تر مواقع موجود ہیں، کیونکہ توقع ہے کہ اسے بینکنگ شعبہ میں توسیع دی جائے گی۔